ابنا: اردن کے عوام نے فلسطین کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ اردن کو سازشی دورہ قراردیتے ہوئے جان کیری کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔اردنی مظاہرین نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ اردن کی شددی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو فلسطینی عوام کے قتل عام میں اسرائيل کے ساتھ شریک جرم قراردیا ہے۔ مظاہرین نے فلسطینی حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ جان کیری کے منصوبے کی مخالفت کریں اور اسرائیل کی طرح امریکہ کو بھی اپنا دشمن قراردیں ۔ امریکی وزير خارجہ کے منصوبے میں یہودیوں کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے فلسطینیوں کے وطن واپس نہ آنے کی بات کہی گئي ہے۔
.......
/169